• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق انھوں نے یونیورسٹی کے دو گروپوں میں علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات نہ ہونے اور رکنیت سازی کے معاملے میں جاری اختلافات کے باعث چند ہفتے قبل استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اس وقت بھی سرسید یونیورسٹی کے معاملات سندھ ہائی کورٹ میں ہیں اور اس حوالے سے تین ماہ قبل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جاچکا ہے جو کسی وقت بھی جاری ہوسکتا ہے۔ سر سید انجنئیرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ولی الدین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے استعفیٰ کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ پانچ سال تک وائس چانسلر کے عہدے پر فائض رہے ۔ ڈاکٹر ولی الدین نے گفتگو کے دوران پوچھے گئے سوال پر اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور خاموش رہے تاہم انھوں نے کہا وہ بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بی او جی کے اجلاس کے بعد وہ جامعہ کو خیرباد کہہ دیں گے جس کا اجلاس چند روز بعد ہوگا۔یاد رہے کہ علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ 9 برس سے نہیں کرائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید