کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ‘ اقبال شاہ ایڈووکیٹ‘ میر وائس ایڈووکیٹ‘ عبداللہ ایڈووکیٹ‘ احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا بیگرز ویلفیئر ہوم سوشل ویلفیئر کو شہر میں بیگرز کو رکھنے کے لئے دیا تھا مگر افسوس کا مقام ہے کہ مذکورہ سینٹر پر اب کسی اور محکمے کا بورڈ لگ گیا۔بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بیگرز ویلفیئر ہوم کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ شہری اس عذاب سے نجات پائیں۔