کوئٹہ(پ ر)بی این پی کا ایک وفد پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ بلوچ کی سربراہی میں ایرانی صدر کونسلگری میں فاتح خوانی کے لئے گیا جس میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ میر غلام نبی مری، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، سیکریٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ، کیپٹن محمد علی آزاد، شارین لہڑی اور احمد نواز شامل تھے انہوں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، آذربائیجان کے گورنر اور دیگر اہم رہنماؤں کی ہلاکت پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل، مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے ممبران کی جانب سے قونسلگری کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی عالم اسلام میں اتحاد کے داعی اور ایرانی قوم کے منتخب صدر تھے۔ ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔