کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے کراچی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا تھا، بدقسمتی سے ذاتی مقاصد کے لئے ملک کے امیج کو نقصان پہنچایا گیا، کراچی کو غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ بھی درپیش ہے، جس کی وجہ سے دیگر چیلنجز بھی جنم لے رہے ہیں، تاجروں کو تحفظ کا احساس دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم عوام کے خادم ہیں، ہم نے ہر جائز مسئلہ فرض سمجھ کر حل کیا۔کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے حکومت سندھ کے ساتھ اہم اشوز شیئر کئے اور متعدد تجاویز بھی دی ہیں، مسائل کے حل کے لئے ہمیں ہر چیز کی اونرشپ لینی چاہئے، امن امان کے سلسلے میں آج کے کراچی کا اگر 15 سال پہلے کے کراچی سے مقابلہ کیا جائے تو آج کا کراچی بہت بہتر ہے۔