• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نمائندہ) انسداد بجلی چوری کے سلسلے میں کمشنر آفس میں اجلاس ہواجس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 7 ستمبر 2023 سے اب تک 1634 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔1344ملزمان گرفتار،68 اعشاریہ 106ملین روپے کی ریکوری گئی۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن مزید تیز کیا جائے۔ دریں اثناءکمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سیکرٹری کمیونٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل اشرف کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال  کا دورہ کیا اورہسپتال پر جاری ری ومپنگ  منصوبے کی پراگریس کا  جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر، ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اعجاز احمد، ایکسئین بلڈنگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر  نے کہا کہ ہولی فیملی کی ری ومپنگ مکمل کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 30 جون  کی ڈیڈلائن دی  ہے۔
اسلام آباد سے مزید