• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر ساتھی قیدی سے زیادتی کرنے والے 2 قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صدر بیرونی کو ( ر، خ) نے بتایاکہ 18مئی کی رات ذاکراللہ اور ساحل نے زبردستی اس سے زیادتی کی جس کے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو بتایا تو انہوں نے کہا صبح سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گالیکن اگلی صبح میری عدالت میں پیشی تھی جس پر سائل کو پیشی کے لئے عدالت لے جایا گیا جہاں عدالت نے سزا پوری ہونے پر اسے رہا کرنے کاحکم دیا ۔تھانہ صدر بیرونی نے متاثرہ شخص کامیڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید