اسلام آباد( رانا غلام قادر )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکر ٹیریٹ کے پلاٹ سے متعلق مز ید حقائق سامنے آئے ہیں۔
ذ رائع کے مطا بق پلاٹ نمبر ون اے جی ایٹفور ٹو اسلام آ باد کا سائز 160گز ہے۔اس کی لیز 1995میں دی گئی۔
یکم فر وری 2013کو اس کا نقشہ منظور کیا گیا۔ نقشہ بیسمنٹ ‘ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کا منظور کیا گیا۔
پلاٹ کے مالک نے اضافی فلور کی در خواست دی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا۔الاٹی نے منظور شدہ پلان سے دو فلور زیادہ بلا اجازت تعمیر کر لئے۔پلاٹ سے ملحقہ سی ڈی اے کی چار کنال اراضی پر فینس لگا کرتجاوزات قائم کی گئیں اور تین کنٹینرز بھی کھڑے کردیے گئے۔
ان خلا ف و رزیوں پر الاٹی کوچار نوٹس جاری کئے گئے ۔ یہ نوٹس 19مئی 2020‘22 فروری 2021‘ 14 جون2022اورپانچ ستمبر 2022کو جاری کئے گئے۔
اس وقت پی ٹی آئی کی اپنی حکومت تھی اور عمران خان وزیر اعظم تھے۔ شوکاز نو ٹس چار ستمبر 2023کونگران دور حکومت میں جاری کیا گیا۔
بلڈنگ کو سر بمہر کرنے کا حکم دس مئی 2024کو موجودہ حکومت میں جا ری کیا گیا۔23مئی 2024کو اپر یشن کیا گیا۔پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر 31مئی 1995کومحمد نعیم کے نام پر جاری کیا گیا۔
نقشہ بعد ازاں نئے مالک سر تاج علی نے منظور کرایا۔ایک نیا پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ 2020میں یہ بلڈنگ پی ٹی آئی نے خریدلی ۔
30جو لائی 2020میں ٹرانسفر لیٹر جاری کیا گیا جس میں تحر یر کیا گیا ہے کہ پلاٹ کے حقوق بذریعہ ارشد داد اور نسیم الر حمن پاکستان تحریک انصاف کو ٹر انسفر کئے جا تے ہیں۔