• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ وزیراعظم کے سیکورٹی افسر تبدیل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )و فاقی بیو رو کر یسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کے سیکورٹی افسر تصور اقبال کو تبدیل کرکےان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔وہ پو لیس سروس کے گریڈ18 کے افسر ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر اسد علی کو وزیراعظم کا سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ، اطلاعات ڈویژن کے 2 ڈیجیٹل کمیونیکشن آفیسرز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے، ایم پی 3 سکیل میں مقرر کردہ ڈیجیٹل کمیونیکشن آفیسر، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اطلاعات ڈویژن سُنبل بنتِ احسان اور ڈیجیٹل کمیونیکشن آفیسر، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اطلاعات ڈویژن شہریار خان کے تقرری کے کنٹریکٹ ایک ماہ کے نوٹس معہ تنخواہ کے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹری، پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی،کراچی جمیل احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی شہزادی عمارہ جبین کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 16 اپریل سے شمار ہو گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سی ڈی اے محمد طارق کی خدمات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کو واپس کی گئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کی ثانیہ حمید کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید