لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے ججز کی فوری تعیناتی کردی، لاہورہائیکورٹ کا خیرمقدم، 2روزمیں ATCمیں 6 ، اینٹی کرپشن کورٹس میں 4 کنزیومر کورٹ اورایک جج ٹربیونل ریونیو اتھارٹی تعینات،پنجاب حکومت نے دوروزمیں 12ججز کی تعیناتی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کی خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ججوں کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججوں کا تقرر ہو گیا ہے۔