• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ کی ڈائمنڈ کیٹگری کا ٹکٹ 20 ہزار ڈالر میں

اسلام آباد (فاروق اقدس) 2024کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی مرتبہ امریکہ میں ہو رہا ہے جس کی میزبانی میں امریکہ کے ساتھ ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے۔ وہاں یہ بات بھی ایک بوجھ کی طرح غیر معمولی ہے کہ آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کلب) نے ان کرکٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں عام شائقین کیلئے سیکڑوں اور ڈائمنڈ کیٹگری کیلئے ہزاروں ڈالر میں رکھی ہے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے جو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں آئی سی سی نے ڈائمنڈ کیٹگری کیلئے ایک ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر رکھی ہے جو بھارتی کرنسی میں تقریباً 16 لاکھ 70 ہزار روپے اور پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 56لاکھ بنتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کا یہ میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا دونوں ٹیمیں 12 سال بعد آمنے سامنے ہوں گی آئی سی سی کے بانی للت مودی نے پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹوں کی اتنی بھاری قیمت وصول کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ آئی سی سی انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کیلئے ڈائمنڈ کیٹگری کا ٹکٹ 20000 ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید