اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی۔اہم امور سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال‘ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے وفد سے بھی ملاقات، ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔