• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر حادثہ تحقیقات میں ایران نے درخواست کی تو مدد فراہم کرسکتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس تحقیقات کیلئے مکمل صلاحیت موجود ہے تاہم ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ کامیاب رہا، جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں د یگا]یشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں،جس سنسنی خیز انداز میں جھوٹی خبریں اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا، ریپ اور قتل تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس سے خوف میں اضافہ ہوا، ان کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں توحکومت کو انخلا کے انتظامات کرنا پڑے ،جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں د یگا۔
اہم خبریں سے مزید