• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے کرغزستان میں پھنسے ہوئے بلوچستان اور دیگرصوبوں کے 171 طلباء کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے مثبت اور تاریخی اقدامات کی بدولت عوام میں مقبول ہو رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق صحیح معنوں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ، میر سرفراز بگٹی کچھ ہی عرصے میں عوامی وزیر اعلیٰ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں ،جن کی قیادت میںآج بلوچستان میں آج ہر شعبے کی بہتری کیلئے کام ہو رہا ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے جو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کی عکاسی ہے، انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں طلباء کے پھنس جانے سے والدین اور پاکستان کے عوام شدید کرب میں مبتلا تھےوزیر اعلیٰ کے اس اقدام سے ان والدین نے سکھ کا سانس لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان میں امن و امان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید