• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر کی شجاع آباد میں کھلی کچہری

ملتان ،شجاع آباد( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) وفاقی محتسب کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے شجاع آباد میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن دفتر میں کھلی کچہری لگائی اس دوران شہریوں کی جانب سےوفاقی اداروں کیخلاف45 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا، جس پر شکایت کنندہ کو 14 لاکھ سے زائد کی رقوم مختلف بلوں میں مد میں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایس ڈی اوز میپکو کو3 بجلی کنکشن کی بحالی کے احکامات دیئے گئے۔ کھلی کچہری میں واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال، ودیگر کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے۔
ملتان سے مزید