• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین والی بال ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنیوالی آسٹریلین والی بال ٹیم اتوار کو اسلام آباد پہنچے گی، تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں کھیلا جائےجبکہ دوسرا میچ 29 اور سیریز کا تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا، فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا،کینگروز کیخلاف مراد جہاں سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں مراد جہاں گرین شرٹس کی قیادت کریں جبکہ محمد کاشف نوید نائب کپتان ہونگے۔ اسکواڈ میں ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، حیدرعلی ، ناصر علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید