لاہور (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب سلیم خان نے ایک انٹرویو میں ن لیگ کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگیا، ان کا بھائی شہباز شریف وزیراعظم ہے اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اب نواز شریف کو اپنے ساتھ ہونے والے زیادتی کا بار بار ذکر نہیں کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں صحافی ایک سوال کے جواب میںگورنر پنجاب نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر تفصیلی غوروفکر کرنے اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ لیکر اور مشاورت کے ساتھ اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔