• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کرینگے

ریاض (شاہدنعیم) ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کرئینگے، عرب میڈیا کے مطابق ایران کے قائم مقام صدر نے سعودی ولی عہد کو ایران دورے کی دعوت جمعہ کو ہونے والی ٹیلیفونیک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات پر تعزیت کی اور باہمی روابط نیز علاقائی مسائل پر گفتگو کی،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہا کہ یہ حادثہ ہمارے لئے بہت دردناک تھا۔ ابراہیم رئیسی اوراسی طرح ایران کے وزیر خارجہ کا بچھڑجانا، جو ہمارے وزیر خارجہ کے بہت گہرے دوست تھے، ہمارے لئے المناک ہے، دونوں مرحوم رہنماؤں نےباہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے جو کردار ادا کیا تھا سعودی عرب اس کو پوری طرح کے ساتھ جاری رکھے گا، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خطے اور اسلامی دنیا میں تہران اور ریاض کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے باہمی روابط کا فروغ علاقے کے لئے درخشاں مستقبل کی تاریخ رقم کرے گا،ایرا نی نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید