اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیاگیااورملک کی قومی و داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات ایس آئی ایف سی اجلاس سے قبل ہوئی‘ آرمی چیف نے اپنے دورہ جرمنی پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیااور ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ اپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔