• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، متعدد افراد گن پوائنٹ پر موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ، راہ زنی ،قفل شکنی اور دیگر وارداتوں میں شہری 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔10افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ محلہ امرپورہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر جمیل احمد سے موٹر سائیکل، 10ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد ہارون سے 2 موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں 2نامعلوم ملزمان سہیل عامر سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 63ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سکستھ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نسیم احمد سےموبائل مالیتی 3لاکھ روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ افشاں کالونی میں3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سعد علی سے موبائل اور3سوروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میر حیدر کالونی میں تین موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر میر زمان کوروک کر 30 ہزار رو پے چھین لئے اور مزاحمت کر نے پر اس کے پاؤں میں فائر کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا ۔ملزمان جاتے ہو ئے اس کے موٹر سائیکل کی چابی بھی نکا ل کر لے گئے۔ تھانہ گوجر خان کے علاقہ مسہ کسوال جی ٹی روڈ پرجمشید اقبال اپنے دوست عمر خطاب کے ہمراہ آرہاتھاکہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اوراس دوران ایک موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ پر 3 نوجوان آگئے جو اسلحہ کی نوک پران سے 2 موبائل فون ، شناختی کارڈ اور 6لاکھ 19ہزار آٹھ سوروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ مری روڈ پر عبدالرحمان کی جیب سے موبائل اور15ہزار روپے ،غزالی روڈ پر محمد شعبان کے سیلون سے اس کا کاریگر فہد اعجاز6لاکھ روپے ،چونگی نمبر 8کے قریب امیر حمزہ کے کمرے سے2 موبائل،شالے ویلی میں محد ث حفیظ کے گھر کے تالے توڑ کر 20ہزارروپے اور سونا مالیتی10لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید