• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی ٹکر سے کم سن بچی جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چوہڑ چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے کم سن بچی جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو افضل خان نے بتایاکہ ہفتہ کو اپنی سات سالہ بیٹی طالحہ افضل کو شاپنگ کے لئے چوہڑ چوک آیا ہوا تھا ۔شاپنگ کرنے کے بعد میں اورمیری بیٹی جب ایک جیولرزشاپ کے نزدیک پہنچے تو گاڑی نمبر ایل ای ایچ 2526 جس کو ایک خاتون تیز رفتاری سے چلاتی ہوئی آئی ، مجھے ،میری بیٹی اور راہ گیر وں شاہد اورغلام محمد کو ٹکر ماری۔ حادثہ میں میری بیٹی طالحہ افضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ،جب کہ میں اور دونوں راہ گیر شدید زخمی ہوگئے ۔خاتون ڈرائیور کانام فرح ماہ جبین معلوم ہوا۔ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کے مطابق عورت اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر آرہی تھی کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران عورت سے گاڑی بے قابوہوکر روڈ سائیڈ پر کھڑے لوگوں کو ہٹ ہوگئی جس سے ایک بچی جاں بحق جب کہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید