• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خنجر کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کو اقبال مسیح نے بتایاکہ لڑائی جھگڑے کی آوازسن کر میں اور میرا چچا زاد بھائی جوزف مسیح گھرسے باہر نکلے تودیکھاکہ ذیشان مسیح ،وشال مسلح اور ان کاوالد شہبازمسیح میرے بھتیجے راحیل کو ڈنڈوں لاتوں سے ماررہے تھے۔ ہم نے اس کوچھڑانے کی کوشش کی تووہ دونوں ہم پر حملہ آور ہوگئے ۔اس دوران ذیشان نے جوزف پر خنجر کاوار کیا۔شہباز اور وشال ہمیں ڈنڈوں سے مارتے رہے۔ جوزف بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس نے موقع سے دوملزموں ذیشان مسیح اور شہباز مسیح کوگرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید