• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مکان دکھانے کاجھانسہ دے کر خاتون کو بے آبروکرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ روات کو (ع)نے بتایا کہ عزیز نامی شخص نے جس کی ٹی چوک میں دکان ہے مجھے فون کرکے بلایا کہ آؤ تمھارے لیے کرائے کا مکان دیکھا ہے ۔وہ مجھے مانکیالہ سٹیشن لینے آیا اور چک بیلی موڑ کے پاس روڈ کے کنارے گاڑی روک کرپسٹل تان کر زیادتی کرنے لگا ۔ اس نے میرا پرس جس میں شناختی کارڈ گھر کی چابیاں اور 7 ہزار روپے اور موبائل تھا زبردستی چھین لیا۔دریں اثناء ایک اور واقعہ میں گھرمیں گھس کر اسلحہ کی نوک پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ گوجر خان کو (ک)نے بتایا کہ محمد عمیر اشرف زبردستی دروازہ کھول کر گھر کے اندرداخل ہو گیا ، پسٹل سائلہ کی کنپٹی پر تان لی اور زبردستی زیادتی کی ۔
اسلام آباد سے مزید