کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان، مرکزی تنظیم عزاداری اور ہئیت آئمہ مساجد کے اعلی سطح کے وفد نے کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی اور ملتِ پاکستان کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر،حکومتی ذمہ داران اور ملت ایران سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقا کی شہادت پر تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعائے خیر کی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، ایس ایم نقی، مولانا شیخ سلیم،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا سید رضی حیدر زیدی، علامہ کامران حیدر عابدی اور مولانا جی ایم کراروی موجود تھے۔