• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہنے کا امکان

کراچی(آئی این پی)کراچی میں آئندہ ہفتہ سال کو گرم ترین ہفتہ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت40سے42سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ، ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اویس حیدر کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے جس کے سبب کراچی میں اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔دوسری جانب ماہرین طب نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔