• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیل کے باوجود اڈیالہ جیل میں گنڈاپور کی بانی PTI سے ملاقات

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) تعطیل کے باوجود اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانی PTIسے ملاقات،اہم اُمور پر رہنمائی ، ہدایات لیں ملاقات میں ایس آئی ایف سی اجلاس، پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اجلاس جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی، خبروں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ان سے بھی غیر رسمی ملاقات کی تھی۔ تاہم اس ملاقات کے بارے میں خود علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر میں آرمی چیف سے جو باتیں کرنا چاہتا تھا وہ نہیں کرسکا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے آج تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اطلاعات کے مطابق کم وبیش ایک گھنٹے کے دورانیے پر محیط یہ ملاقات اتوار کے باعث مختص روز نہ ہونے کے باوجود جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کے مطابق وزیراعلیٰ نے آرمی چیف سے اپنی مبینہ غیر رسمی ملاقات کے حوالے سے بانی چیئرمین کو بتایا۔ ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید