• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوجی کی ویڈیو وائرل، بغاوت کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو بیان میں نقاب پہنا اسرائیلی فوجی وزیر دفاع گیلنٹ اور چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے خلاف بغاوت کا اعلان کرنے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتا ہے .

عرب میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے اہلکار کو حراست میں لے لیا ، اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ "میں نے کئی بار فوج میں نافرمانی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے اور میں کسی بھی فریق کی طرف سے کسی بھی قسم کی نافرمانی کو واضح طور پر مسترد کرتا ہوں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ تمام حکومتیں بغاوت کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کریں گی"۔فوجی نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ "ہم صرف وزیر اعظم کی بات سنیں گے۔

اہم خبریں سے مزید