• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ تجاوزات کیخلاف آپریشن سیاسی دباؤ کا شکار ، آج آغاز کا عندیہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) اڈیالہ روڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاسی دباؤ کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو کی طرف سے پہلی نشاندہی میں 800تجاوز پوائنٹس نکالے گئے تھے۔جو دوسری نشاندہی میں کم ہوکر200رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ایم پی اے کا مبینہ پلازہ بھی تجاوز کی حد میں تھا۔جس کے باعث انتظامیہ کو دباؤ کا شکار ہونا پڑا ہے۔دوسری نشاندہی کے بعد سے انسداد تجاوزات آپریشن رکا ہوا تھا۔جس کے بارے میں انتظامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج(پیر )سے پھر شروع ہوگا۔جبکہ آپریشن کی آڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ دفتر سے ہی غائب ہیں۔ان کے دفتر نہ جانے کے باعث شہریوں کی سینکڑوں درخواستیں بغیر کارروائی پڑی ہیں۔جب دفتر سے رجوع کیا جائے کہ درخواست کا کیا بنا ہے تو جواب ملتا ہے کہ اے سی کینٹ دفتر نہیں آئے۔ اڈیالہ روڈ رائٹ آف وے پر پکی تجاوزات دو فٹ سے لے کر پانچ /دس فٹ تک ہیں۔جسے واگزار کرایا جانا ہے۔ادھر مندرہ چکوال روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن پسند نا پسند پر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مندرہ موڑ سے چکوال روڈ پر مرید پھاٹک ہرنال ساھنگ بھکر چک دولت چھوڑ کر صرف سکھو موڑ پر دو مارکیٹوں کے خلاف ناجائز تجاوزات کا آپریشن ہوا ہے۔ حالانکہ سکھو موڑ سے بھنگالی شریف دربار موڑ دولتالہ رتیال سٹاپ جاتلی سید اڈہ تک دونوں طرف ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے۔
اسلام آباد سے مزید