• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کی فراہمی کیلئے آئی ٹی کے ادارے قائم کئے جائیں، ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/ تاندلیانوالہ(نمائندہ جنگ/نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئی ٹی کے ادارے قائم کئے جائیں، ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کیلئے ایوانوں میں موجود ہونا ضروری نہیں، دہائیوں سے اقتدار کا حصہ رہنے والوں نے عوام کو نظر انداز کئے رکھا جس کی وجہ سے یہاں محرومیوں کے ڈیرے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے حلقہ این اے 97کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقے کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر وہ اقدام اٹھایا جانا چاہیے جس سے مقامی لوگوں کو اپنے قریبی علاقوں میں روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
اہم خبریں سے مزید