• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر GST نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے، مصدق ملک

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آمدنی کا ہدف پورا کریں ، کیسے کرنا ہے یہ ہمارا کام ہے ۔ 

کرکٹر احمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے، گزشتہ تین چار سال سے ایک ہی گروپ کا غلبہ قائم ہے۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بھی گفتگو کی ۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طر ف جہاں بعض حلقوں کی جانب سے سیاسی کشیدگی کے باعث اس ملک کے معاشی مستقبل پر تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف حکومت ملک کے معاشی مستقبل ، بیرونی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر معاشی معاملات پر اعتماد نظر آرہی ہے ۔

سعودیہ عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اربوں ڈالر کی رقم مختص کرنے کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کا اعلان ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور یہ بیرونی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہی ہوگی۔ 

وفاقی وزیر، سینیٹر مصدق ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس وقت پور ااعتمادہے کہ ہم صحیح سمت جارہے ہیں۔

 آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں

۔اسٹاک مارکیٹ روز ریکارڈ بنا رہی ہے، معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہاہے۔ہمارے اپنے تاجروں اور سرمایہ کاروں کااعتماد بھی بہتر ہورہا ہے۔معاشی طور پر سمت بہتر ہوتی چلی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید