اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) حکومت نےوزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ برائے 2024/25میں وزیراعظم ریلیف پیکیج دیا جا ئے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نےنئےمالی سال کے لیےملکی تاریخ کاسب سےبڑا وزیراعظم پیکج تجویزکردیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےوزیر اعظم پیکج کے لیے بجٹ میں85 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ ان85 ارب میں آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کیلئے 12ارب روپےتجویز کیےگئے ہیں۔
باقی ماندہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے11 ماہ کے لیے مانگے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے لیےاوسط ماہانہ تقریبا6ارب64 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورزنےجتنے فنڈز مانگے ہیں اتنے منظور ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے فنڈز سے متعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی۔