اسلام آباد( فاروق اقدس) صدر آصف علی زرداری کے بیرون ملک نجی دورے کے باعث جہاں قائم مقام صدر اور سینٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی دوہری ذمہ داریوں میں اضافہ ہورہا ہے وہیں قصرصدارت گزشتہ ایک ہفتے سے غیر آباد اور غیر فعال پیر کو بھی قائم مقائم کی صدر کی حیثیت سے یوسف رضا گیلانی کی باضابطہ منظوری سے دو اہم آرڈیننس جاری کئے گئے جبکہ قائم مقام صدر کی حیثیت سے یوسف رضا گیلانی تین دن اپنے آبائی حلقے ملتان میں بھی گزارکرآئے ہیں یادش بخیر صدر آصف زداری جنہوں نے 10 مارچ 2024 کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا 20 مئی کو نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے ایوان صدر سے جاری کئے جانیوالے بیان کے مطابق انہوں نے چار سے پانچ دن تک دوبئی میں قیام کرنا تھا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال ان کی وطن واپسی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے دوسری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا سیل کی جانب سے پیر کو پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے حوالے سے ایک تعزیتی بیان تو ضرور سامنے آیا ہے لیکن وہ خود منظر عام پر نہیں آئے۔