اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم نے مینجمنٹ پے اسکیل پا لیسی 2020میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔نئی ترمیم تحت ایم پی ون اسکیل ‘ ایم پی ٹو اور ایم پی تھری اسکیل کیلئے تجربہ کی شرط میں تبدیلی کی گئی اور تجربہ کا دورانیہ کم کردیاگیا ۔ایم پی ون اسکیل کیلئے اب پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کاکم ازکم تجربہ سات سال در کار ہوگا ۔ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم ازکم تجربہ نو سال در کار ہوگا۔ ایم پی ٹو اسکیل کیلئے پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کا کم سے کم تجربہ پانچ سال اور ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم از کم تجربہ سات سال در کار ہو گا۔ ایم پی تھری اسکیل کیلئے پی ایچ ڈی کی صورت میں کم از کم تجربہ تین سال اور ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم از کم تجربہ پانچ سال در کار ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ترمیم کا سر کلر تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجو ادیا ہے۔