• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو ریلیف، عدالتی کالی بھیڑیں بضد، ضمانت پر رہائی کیلئے دن رات مشورے ہورہے ہیں، وزیراعظم

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ججز کی اکثریت ملکی خوشحالی پر متفق ہے پر چند کالی بھیڑیں عمران خان کو ریلیف دینے پر بضد ہیں‘ دن رات مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کے لیے عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی‘ اگر پاکستان میں ترقی و خوشحالی واپس نہ آئی تو نہ کوئی سیاست دان ہوگا نہ کوئی جج اورنہ کوئی اور ۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے‘ وہ افواج اور شہدا کے خلاف زہر اگل رہے ہیں‘لندن میں بیٹھ کر عمران خان نے فوج اور شہیدوں کے خلاف زہر اگلا تھا، 190ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے چرائے تھے، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہو جائے‘ عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی‘افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو سربازار رسوا نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سرخرو اور مخالفین کے منہ کالے ہوگئے‘ جھوٹے کیس پاناما سے اقامہ میں سزادی گئی جس کاکوئی اخلاقی جواز نہیں تھا، مخالفین بھی کہتے ہیں نواز شریف سے زیادتی کی گئی‘شہباز شریف نے کہا کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا اور آج سانحہ سقوط ڈھاکا پر پاکستان کے حوالے سے مجیب الرحمان اور دوسروں کا مقابلہ کررہا ہے‘ججز محب وطن ہیں مگر کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے ذریعے عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی، عمران خان نے گھڑیاں فروخت کیں، ججز سے کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں ضمانتیں نہیں ہوتی تھیں اور آج ضمانتیں ہورہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید