• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے نہیں افراد کے خلاف ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)رہنما تحریک انصاف اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے نہیں افراد کے خلاف ہیں، ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ سیکھا نہ کارگل سے ، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن کے دن نکل کر ثابت کر دیا وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت ملک میں ایک بہیمانہ نظام چل رہا ہے جو یہ برداشت نہیں کررہا کہ لوگ گ احتجاج کرے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا نشان بھی چھین لیا گیا الیکشن بھی لڑنے نہیں دیا لیکن سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ کل افسوس ہوا کہ ہمارا کیمپ اکھاڑ دیا گیا تھا، ان بارہویں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں مقبول کر رہے ہیں۔منگل کو پریس کلب پر پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 میں یحییٰ خان کی وجہ سے نقصان ہوا، بھٹو نے حمود الرحمان کمیشن کو شائع ہونے نہیں دیا تاکہ پردہ رہے۔ ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ سیکھا نہ کارگل سے۔عارف علوی نے کہا کہ جب پریشر پڑے گا تو پریشر کوکر پھٹے گا۔ دو سال سے کہہ رہے ہیں مذاکرات ہونے چاہیے لیکن مذاق ڑایا جاتا ہے۔ یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔سابق صدر نے کہا کہ فوج کا ملکی سیاست میں کردار نہیں ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ میں ابھی بتا سکتا ہوں کس کس کو کیا کیا کہا گیا ہے، ملک صحیح راہ پر گامزن ہوسکتا ہے اگر انا ختم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔
اہم خبریں سے مزید