• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاک بحریہ نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ منشیات کی سمگلنگ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے پٹرول دوران پکڑی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات سمگلنگ، قذاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید