• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت مزید 2پٹرول پمپ بنائے جائینگے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پنجاب پولیس ویلفئیر فنڈ کی آمدنی میں اضافہ کے لئے پولیس لائن اور پولیس کوتوالی فوراہ چوک میں 2نئے پٹرول پمپس بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پرائیویٹ پارٹیوں سے راولپنڈی پولیس کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ پولیس لائن میں یادگار شہداء یا پولیس گیٹ کی جگہ پٹرول پمپ کے لئے فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کچہری چوک اور ائرپورٹ روڈ کشادگی منصوبہ کی وجہ سے پولیس لائن کا فرنٹ آٹھ سے پندرہ فٹ تک سڑک میں شامل کیا جارہا ہے جس کی وجہ پولیس یادگار شہداء اور پولیس لائن کامین گیٹ بھی سڑک میں شامل ہوجائے گا۔ فوارہ چوک میں سی آئی اے آفس والاحصہ پٹرول پمپ کے لئے فراہم کیاجائے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کشمیری بازارکی جانب پولیس کی 32دکانیں ہیں، ان دکانوں کے علاوہ پان گلی میں پولیس کی 31دکانیں ،پولیس لائن سے متصل ایک پٹرول پمپ اور کوتوالی میں ایک بل بورڈ کی آمدنی پولیس ویلفئیر فنڈ میں جمع کرائی جاتی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید