• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے بھجوائے گئے، ججز کو ٹریبونل مقرر کرنیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایک ہفتے میں الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائے گئے ججوں کی فہرست کے مطابق الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کا حکم دیدیا،سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر 26صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں 6 ججوں کا بطور الیکشن ٹریبونل تقرر کا حکم دیدیا .عدالت نے ٹربیونل کو کیسز مارک کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید