• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم آج وطن روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے ناکام دورے کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم جمعرات کو لندن سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ کپتان ندا ڈار آخری میچ میں شکست ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئیں اور پاکستان کو178 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔ آئندہ سال بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ اسے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ ورلڈکپ میں ون ڈے چیمپئن شپ کی ٹاپ 6 ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے، میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کوالیفائی کرچکے ہیں ۔ پاکستان 17 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 6 میں ہے لیکن اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی سیریز کے نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں کوئی ایک ٹیم پاکستان کی جگہ لے گی ۔

اسپورٹس سے مزید