• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے، مزید معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مختلف صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے ، مزید معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں ، معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید