اقوام متحدہ (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ روز ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے پرامریکہ اور اسرائیل نے تنقید کا نشانہ بنایا ، واشنگٹن نے اجتماع کا بائیکاٹ کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم کے حوالے سے بات کی اورابراہیم رئیسی کی ایران میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی کی وراثت کو سراہا۔صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنےپر مغربی ممالک کے کسی نمائندے نے کوئی بات نہیں کی اور فرانس اور امریکہ و دیگر چند مغربی ممالک نےاجلاس میںاپنے نمائندے نہیں بھیجے۔امریکی وفد کے ترجمان نیٹ ایونز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔