کراچی (جنگ نیوز) پہلی ہی قسط سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ نے والی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کی گئی ڈرامہ سیریل ”داؤ“ کی آخری قسط جمعہ کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں ہارون شاہد، کرن حق، عارز احمد، عائشہ راجپوت کے ہمراہ منجھی ہوئی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے الماس کے کردار کو علی اکبر کی ہدایات میں بہت ہی خوبصورتی سے نبھایا۔ ۔ڈرامہ سیریل ”داؤ“ کی آخری قسط شام7 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی۔