کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے زیر اہتمام شہید نصیر جان لانگو کی 14 ویں برسی پر تعزیتی ریفرنس کلی شابو میں پارٹی کے بزرگ رہنما ماما محمد ایوب رند کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا صدارت شہید کی تصویر سے کرائی گئی مہمان خاص مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو اور اعزازی مہمان ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری تھےشرکاء سے اختر حسین لانگو، غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، حاجی نذیر احمد لانگو، کامریڈ بیگ محمد محمد حسنی، ڈاکٹر محمد حنیف لانگو، ادریس پرکانی اور ماما ایوب رند نے شہید نصیر جان لانگو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی شہیدوں کی وارث جماعت ہے کارکنوں نے مادروطن کیلئے کبھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا شہداء کاخون رائیگاں جانے نہیں دینگے پارٹی آج بھی اپنے موقف پر ڈٹ کرکھڑی ہے شہداء کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔