کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ قانون کے طلبہ کی اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور اضافی فیس کی وصولی سے روک دیا اور کہا کہ ان طالبعلموں کو امتحان میں بیٹھنے سے نہ روکا جائے ، 104 طالبعلموں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایل ایل بی میں داخلے کے وقت سمسٹر فیس 51 ہزار تھی اب 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، اضافی فیس نہ دینے پر 30 فیصد جرمانہ کردیا گیا ، جرمانے کے ساتھ فی سمسٹر ایک لاکھ روپے سے زائد فیس طلب کی جارہی ہے، بیشتر طلبہ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے وہ اتنی فیس نہیں دے سکتے۔