کراچی (پ ر) پاک محرم ایسوسی ایشن کی 14 رکنی کمیٹی کا اجلاس سید حسن کاظم کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری سرور علی نے بتایا کہ نشتر پارک میں یکم تا 8محرم الحرام مرکزی مجلس شام 5بجے منعقد ہوں گی جن سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کرینگے جبکہ 9اور 10محرم کی مجالس کا انعقاد صبح ہوگا جن کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوکر براستہ ایم اے جناح روڈ حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوں گے۔