• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم لندن کے دفتر پر چھاپے کا مقدمہ گرفتار 11 ملزمان کیخلاف درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی آئی چندریگر روڈ کےقریب گزشتہ شب ایم کیو ایم لندن کے دفتر پر چھاپے کا مقدمہ تھانہ میٹھادر میں سرکار کی مدعیت میں گرفتار 11 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ کے مطابق مرزا وسیم ، محمد ادریس علوی، محمد ناصر، محمد سلیمان، حسین علی ، محمد تحسین عباسی ، محمد عمر، آفاق عالم خان، سید حمید پاشا ، تسلیم شیخ اور محمد حارث کو گرفتار کرکے بینر اور جھنڈے قبضے میں لے لیےگئے۔ دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مبینہ طور پر ایم کیو ایم لندن کے دفتر پر چھاپے میں گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید