کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر صحافی اور مقامی اخبار کے سابق چیف رپورٹر سید صابر علی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ الفلاح مسجد بلاک ٹو پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی ، سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں مختلف سیاسی،سماجی ،مذہبی رہنمائوں، صحافیوں ،عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایم کیو ایم پاکستان، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے رہنمائوں اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔