• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: منشیات کے ملزم کو 9 سال قید کی سزا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت نے منشیات کے مقدمے ملزم محمد آصف کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد آصف کو پولیس نے 2کلو 140گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد آصف نیچاری کوجرم ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چار ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید