• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کی ٹورنامنٹ کیلئے کوئی تیاری نہیں، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ’’ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کیا تیاریاں ہیں کے سوال پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور اسپورٹس جرنلسٹوں نے کہا کہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ کے لیے بالکل بھی کوئی تیاری نہیں، پاکستانی کر کٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سلیکشن کمیٹی سمیت بابر اعظم ہیں،پاکستان کی تاریخ کا المیہ رہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے کی ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں ہو تی،ہم نے پچھلے چار سال میں کرکٹ کی تباہی کر دی ہے۔

پروگرام میں احمد شہزاد ،فیضان لاکھانی ،یحیٰی حسینی اور سکندر بخت نے اظہار خیال کیا۔سابق ٹیسٹ کر کٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ کے لیے بالکل بھی کوئی تیاری نہیں ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید