• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا،شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل اور 8 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود پٹیل پاڑہ حسن ضیا ء ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکارقمر ولد زمان ،فیضان ولد احسان،طاہر ولد ابو اسلام اور ارسلان ولد شاکر زخمی ہوگئے ،فائرنگ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے کرائم سین کو محفوظ بناکر جائے وقوعہ سے 30 بور اور 9 ایم ایم پستول کے خول قبضے میں لیکر فرانزک کے لئے بھجوادئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس اہلکارقمر زمان جانبحق ہوگیا،شہید پولیس اہلکار قمر زمان ایک روز قبل ہی سی ٹی ڈی کراچی سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات ہوا تھا ،پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے،ایس ایچ او تھانہ جمشید کوارٹر امتیاز شاہ نے بتایا ہےکہ شہید پولیس اہلکار اور زخمی افراد آپس میں دوست تھے ،ہوٹل پر بیٹھےتھے،جب حملہ آور 2 موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کردی جبکہ ہوٹل پر بیٹھے افراد کی جانب سے بھی حملہ آور پر فائرکیے گئے ،شہید پولیس اہلکار قیوم آباد جبکہ واقعے میں زخمی دیگر افراد پٹیل پاڑہ کے رہائشی تھے،شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ روز شام کو پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں اداکی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید