کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ، نائب صدر حمیرا منیر ، فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل نے سریاب بار کے وکلا کے لئے الیکٹرک آئرن اسٹیمر ، اوون اور دیگر سامان سریاب وکلاء کے حوالے کیا ۔ سرياب بار کے وکلا نے صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔